28 ستمبر 2014 - 10:46
عراقی وزیر خارجہ: فوج کی ضرورت نہیں

عراق کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی ملک کی بری افواج کے عراق میں داخلے کا مخالف ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ عراق داعش کے خلاف عالمی اتحاد کی فورسز کے ہوائی حملوں کے زمینی حملوں میں تبدیل ہونے کے خلاف ہے ۔ابراہیم جعفری نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ ہم نے دہشگردوں سے مقابلے کے لئے بری فوج کا تقاضا نہیں کیا ہے لہذا داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے وقت عراق کی ارضی سالمیت کا خیال رکھا جائے ۔
عراق کے وزیرخارجہ نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ عراق کو باہر سے بری فوج کی ہرگز ضرورت نہیں کیونکہ عراق کے پاس باقاعدہ فوج، نیشنل گارڈ ،پیشمرگہ اور رضا کار فورس زمینی جنگ کے لئے موجود ہے۔
عراق کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا داعش صرف عراق کے لئے نہیں بلکہ تمام ممالک کے لئے خطرہ ہے اور دنیا کو ان دہشتگردوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے یہ بات بھی مد نظررہے کہ تکفیریت اور دہشتگردی کی یہ لہر امریکہ اور یورپ میں بھی پھیل سکتی ہے ۔

.......

/169